مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہوگا

Share

مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم منگل کی دوپہر بلوچستان میں داخل ہوگا جس سے منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar