ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

Share

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مصطفیٰ، قسمت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوئےآئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارو برآمد کیا گیا ہے ،دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگردکارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …