جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی

Share

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جن 6 ججوں کو متفقہ طور پر مستقل کرنے کی سفارش کی ان میں جسٹس عبدالرحمان، جسٹس جواد سروانہ، جسٹس ثناء منہاس، جسٹس خادم سومرو، جسٹس اعجاز اور جسٹس امجد شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کو مستقل چیف جسٹس بلوچستان مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …