پتنگ بازی اور ون ویلنگ کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

Share

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنز ونگ کا اجلاس پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہوا۔اجلاس سے خطاب میں علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ ڈوریں اور پتنگیں بنانے والے کارخانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ سے متعلقہ علاقوں میں ناکے لگائے جائیں، ون ویلنگ کے لئے موٹر سائیکل تیار کرنے والے مکینکوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar