چوہدراہٹ کا تنازع، پولیس کانسٹیبل نے باپ بھائی کیساتھ ملکر ایک شخص کو قتل کر دیا

Share

لاہور میں چوہدراہٹ کے تنازع پر پولیس کانسٹیبل نے باپ اور بھائی کے ساتھ مل کر ایک شخص کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق بادامی باغ میں ملزم کانسٹیبل، اس کا باپ اوربھائی موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ مقتول بلال، امجداور مہتاب سے آمنا سامنا ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آمنا سامنا ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بلال موقع پر جاں بحق جبکہ امجد اور مہتاب زخمی ہو گئے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،گرفتار ملزمان میں نبیل، تنزیل اور کانسٹیبل نذیر شامل ہیں، گرفتار پولیس اہلکار نذیر تھانہ راوی روڈ میں تعینات ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور فائرنگ کرنے والی پارٹی کا چوہدراہٹ کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar