کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Share

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف نائن پارک میں بارہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم ساجدحسن کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایف نائن پارک میں بچی سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساجدحسن کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو 3 اپریل کودوبارہ پیش کرنےکاحکم دیا۔عدالت کی تفتیشی افسرکو چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعہ کے تحت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …