گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

Share

سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے دہشتگردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس گوادر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گوادر کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادی۔سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا تھا کہ گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل دھماکا بھی ہوا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کمپلیکس میں فائرنگ کے بعد دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئیں۔ واضح رہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر ہیں

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …