توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس: عدالت نے نواز، زرداری اور گیلانی کیخلاف نیب سے رپورٹ طلب کرلی

Share

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں آئندہ سماعت پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے رپورٹ طلب کرلی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔نیب پراسکیوٹر اظہرمقبول شاہ نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف نے شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی، نوازشریف کوشامل تفتیش کرلیا گیا تھا ، اب ہمارے تفتیشی افسردستیاب نہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں۔نیب پراسکیوٹرنے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک کا وقت دے دیں، رپورٹ جمع کروا دیں گے۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری، سربراہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف، رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرکے 19 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کردی تھی، نیب نے ان افراد پر بدعنوانی کا جرم کرنے اور نیب قوانین کے تحت واضح کی گئیں کرپٹ پریکٹسز میں ملوث رہنے کا الزام لگایا۔نیب نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان ملزمان پر مقدمہ چلا کر سخت ترین جیل کی سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar