ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

Share

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔اس حوالے سے ایرانی سفیر نے تعزیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ان جوانوں نے مادرِ وطن کی حفاطت کیلئے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں۔رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان، عوام اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ساتھ پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بھی لگائیں

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …