سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا آخری روز

Share

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا آخری روز ہے۔سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی 11،11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے جارہے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ 2024 تک مکمل کرلی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔سینیٹ میں بلوچستان کی 11 خالی نشستوں کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی آج جمع کرواسکیں گے۔نامزد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 17 مارچ کو جاری کی جائے گی اور کاغذات کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی، اپلیٹ ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے جبکہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 26 مارچ کو جاری ہوگی۔ 27مارچ تک امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں۔ پولنگ 2 اپریل کی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی میں ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar