پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا

Share

لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے کہا کہ شوہر نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی، ملزم نے مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی کی۔عدالت نے کہا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے اور ملزم اگر 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …