
آصف حیدر شاہ کو ایک بار پھر چیف سیکرٹری سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف حیدر شاہ گریڈ 22 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر ہیں، انہیں ایک بار پھر سندھ کا چیف سیکرٹری لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف حیدر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونےکا امکان ہے۔واضح رہے آصف حیدر شاہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بہنوئی ہیں، وہ اس سے قبل بھی چیف سیکرٹری سندھ رہ چکے ہیں جب کہ کمشنر کراچی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔