صدر پاسپورٹ آفس میں آگ لگنے سے پرانا ریکارڈ اور گاڑی جل گئی

Share

کراچی کے علاقے صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے عقب میں آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق آگ پاسپورٹ آفس کے پرانے دفاتر میں لگی جس کے باعث پاسپورٹ آفس کا پرانا ریکارڈ اور ایک گاڑی جل گئی۔پولیس نے بتایا کہ آگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، اس حوالے سے فائر آفیسر ابرار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیاگیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں 5 فائر فائرٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد لی گئی۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ دفاتر میں پرانا سامان رکھا ہوا تھا جو جل گیا، آگ کی لپیٹ میں آکر ایک گاڑی بھی جل گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar