زرداری کو 2008 کے مقابلے میں حالیہ صدارتی الیکشن میں 70 ووٹ پڑے

Share

نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے2008 کے مقابلے میں حالیہ صدارتی الیکشن میں 70 ووٹ کم لیے۔دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے والے آصف علی زرداری 2008 ء کے اپنے پہلے صدارتی انتخاب کا ریکارڈ نہ توڑ سکے، آصف زرداری نے 2008 کے صدارتی الیکشن میں 481 الیکٹورل ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔2008 میں آصف علی زرداری کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے سعید الزماں صدیقی نے 153 جبکہ مسلم لیگ ق کے مشاہد حسین سید نے 44 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھےگزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری نے 411 الیکٹرول ووٹ لیکر دوسری مرتبہ صدر بننے میں کامیاب رہے، آصف زرداری کے مدمقابل صرف ایک ہی امیدوار محمود خان اچکزئی تھے جنہوں نے 180 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar