چاروں صوبائی اسمبلیوں میں 14 ویں صدارتی انتخاب :پولنگ جاری

Share

صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ کے حوالے سے صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔الیکشن کمیشن کے عملے نے قومی اسمبلی ہال پہنچ کر قومی اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا۔قومی اسمبلی میں قائم پولنگ اسٹیشن میں پولنگ سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ بیلٹ بکس رکھ کر پولنگ اسٹیشن میں دو پولنگ اسکرینز بھی قائم کردی گئی ہیں۔قومی اسمبلی ہال میں ووٹرز کے لیے 2 کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ کاؤنٹر ون پر حرف تہجی اے (A) سے این (N) تک سے نام شروع ہونے والے ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔حرف تہجی او (O) سے زیڈ (Z) تک نام والے ووٹرز کاؤنٹر ٹو پر ووٹ ڈالیں گے۔سندھ اسمبلی پولنگ اسٹیشن قرار

سندھ اسمبلی کے ایوان کو صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا گیا۔سیکریٹری اسمبلی کے مطابق سندھ اسمبلی کی عمارت الیکشن کمیشن کے حوالے کردی گئی ہے جہاں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔سندھ اسمبلی میں 2 اعشاریہ 5 نشستوں پر ایک ووٹ گنا جائے گا۔سندھ اسمبلی میں مجموعی طور پر 162 ارکان نے حلف اٹھایا ہے۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کے 116، ایم کیو ایم کے 36، جماعت اسلامی کا ایک اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد 9 ارکان ہیں۔صدارتی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں بھی انتظامات کردیے گئےدوسری جانب صدارتی الیکشن کے لیے بیلٹ باکس اور دیگر سامان پنجاب اسمبلی پہنچا دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے پولنگ افسر کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکار بھی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔کے پی اسمبلی کے ہال کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیاعلاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ہال کو بھی پولنگ اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا ہےچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے 118 ارکان صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ پول کریں گے۔اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کے 64 ارکان بھی صدرِ مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹ کا استعمال کریں گے جس کے لیے اسمبلی میں خصوصی انتظامات کیے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar