کینیڈا میں فائرنگ میں سری لنکن فیملی کے 6 افراد قتل

Share

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں سری لنکن فیملی کے 4 کمسن بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔آویئرانٹرنیشنل اوٹاوا میں قتل ہونے والے تمام افراد کچھ ہی عرصہ پہلے کینیڈا منتقل ہوئے تھے، انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔مارے گئے افراد میں 35 برس کی ماں اور چار بچے شامل ہیں، پولیس نے فیملی کے ساتھ رہنے والے 19 برس کے سری لنکن طالبعلم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی، گرفتار شخص پر قتل کا الزام عائد کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔دوسری جانب سری لنکن ہائی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والے سری لنکن تھے اور مقتولین میں 4 بچے اور ان کے والدین شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar