سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دے دیا

Share

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دےدیا۔سپریم جوڈیشل کونسل نےمظاہر نقوی کو برطرف کرنےکی سفارش کر تے ہوئے اپنی رائے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق نمبر 5 میں ترمیم کی ہےسپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر الزامات لگا کر ان کی تشہیرکی گئی،کئی ججز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ججز کا مؤقف ہےکہ بےبنیاد الزامات پر جواب سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 کی خلاف ورزی ہوگی، کونسل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ بےبنیاد الزامات کا جواب دینے سے شق 5 کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، ججز کی تشویش کے باعث ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 میں ترمیم کی گئی ہے۔اعلامیےکے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 6 مختلف شکایات کا جائزہ لیا، 6 میں سے 5 شکایات میں ایسا کوئی مواد نہیں تھا جس پرکونسل کارروائی کرے۔اعلامیےکے مطابق کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک جج کے خلاف شکایت پر جج کو نوٹس جاری کیا ہے اور نوٹس کا جواب جمع کرانےکے لیے 14 دن کا وقت دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نےمظاہر نقوی کے خلاف 9 شکایات کا جائزہ لیا، ان شکایات کا جائزہ آئین کےآرٹیکل 206 کی شق (6) کے تحت لیا گیا، مظاہر نقوی ان شکایات میں مس کنڈکٹ کےمرتکب پائےگئے، مظاہر نقوی کو جج کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیےتھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar