سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں آپریشنز: دو دہشتگرد ہلاک

Share

خیبر پختونخوا میں 2 مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر میں پہلے آپریشن میں شمروز عرف شانے مارا گیا، جبکہ ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران دہشتگرد منصور ہلاک ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مزید دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar