
لاہور میں اے ایس پی شہر بانو نقوی کی مریم نواز سے ملاقات، وزیر اعلیٰ پنجاب نے خاتون پولیس افسر کو سراہا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ایس پی شہر بانو نقوی اور لمز یونی ورسٹی کے طلباء نے ملاقات کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر بانو نقوی کو لگے لگا لیا اور تھپکی بھی دی، ساتھ ہی اے ایس پی شہر بانو نقوی نے اچھرہ واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ بھی دی۔ مریم نواز نے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔جبکہ مریم نواز نے شہربانو نقوی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دے دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوان افسروں کیلئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردیواضح رہے گزشتہ ماہ لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون نے عربی خطاطی والا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس پر مشتعل ہجوم کی جانب سے خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا تھاتاہم اے ایس پی شہر بانو نقوی کی بروقت اقدام اور حکمت عملی سے خاتون کو ہجوم سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔خاتون پولیس افسر کے بہادرانہ اقدام پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شہر بانو نقوی کی تعریف کی تھی۔ آرمی چیف نے اے ایس پی شہربانو کی ڈیوٹی کے دوران بے لوث لگن اور ایک غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔