
پاکستان سپر لیگ 9 میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے جہاں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے۔