سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

Share

۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی۔اس فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔اب یہ نشستیں باقی جماعتوں کو ملیں گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں 23 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔سنی اتحادکونسل کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 نشستوں اور اقلیتوں کی 3 نشستیں نہیں ملیں گی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی 21 مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی اور اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی نہیں ملیں گی۔ اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar