سوشل میڈیا پر پابندی کی قرارداد سینیٹ میں جمع

Share

سوشل میڈیا پر پابندی کی قرارداد سینیٹ میں جمعنوجوان نسل کو منفی اثرات سے بچانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر بہرامند تنگی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ‏ملک بھر سے یوٹیوب، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا کو بند کر دیا جائے۔پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سروس اچانک ڈاؤنقرارداد کے متن کے مطابق ان پلیٹ فارمز کو ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔قرارداد میں ’افواج پاکستان کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے ذریعے ملکی مفادات کے خلاف ایسے پلیٹ فارمز کے استعمال پر تشویش کا اظہار‘ کیا گیا۔بہرامند تنگی نے قرارداد میں لکھا کہ ’سینیٹ آف پاکستان نے حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹویٹر (X) اور یوٹیوب پر پابندی عائد کرے تاکہ نوجوان نسل کو ان کے منفی اور تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar