سعودی عرب نے مساجد میں افطاری پر پابندی لگا دی

Share

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سعودی وزارت اسلامی امور اور رابطہ کی جانب سے آئمہ مساجد کے لیے جاری ہدایات میں رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ افطار پر پابندی کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا اور یقینی بنانا ہے۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئمہ مساجد لوگوں کو افطار کروانے کے لیے کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کریں گے۔ رمضان المبارک میں مساجد کے باہر مختص جگہوں پر افطار کروانے کی اجازت ہوگی، مساجد میں نمازوں اور دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ یا نشرکرنے پربھی پابندی ہوگی۔ آئمہ مساجد رمضان کے دوران تراویح کو طویل کرنے سے گریز کریں اور عوام کو روزوں کے فوائد سے آگاہ کریں

Check Also

افغان طالبان کے اہم عہدیدار ذبیح اللہ مسلح افراد کے حملے میں ہلاک

Share افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح …