
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کاغذات نامزدگی دن 12 بجے سے پہلے جمع کروائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن یکم مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔حکمران اتحاد نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ن لیگ کے ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ کو نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن 2024ء کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کے لیے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا