ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

Share

فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں گھر میں کام کرنے والی بچی کی ہلاکت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو نامزد کیا گیا، نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ گزشتہ رات خاتون بچی کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی تھی، بچی کے جسم پر جگہ جگہ نشانات موجود تھے۔خاتون کا دعویٰ تھا کہ بچی کے جسم پر الرجی کے نشانات ہیں جبکہ بچی کے والدین نے تشدد سے ہلاکت کا مقدمہ درج کرایا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید حقائق بچی کے پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …