
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری گورنر کو ارسال کردی گئی ہے. اجلاس پیر یا منگل کو طلب کئے جانیکا امکان ہے جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری گورنر کو ارسال کی ہے