پنجاب اسمبلی : سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا

Share

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا آج انتخاب کل خفیہ رائے شماری سے ہوگا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے شیڈول جاری کر دیا، اس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نو منتخب ارکان سے حلف لے لیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا جو 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں ہو رہا ہے جس میں اسپیکر سبطین خان نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔مسلم لیگ (ن) کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز بھی حلف اٹھانے کے لیے اسمبلی میں موجود ہیں، مریم نواز کے اسمبلی آنے پر اراکین نے شیر شیر کے نعرے لگائے جب کہ لیگی ارکان نواز شریف کی تصاویر لے کر ایوان پہنچے ہیںمسلم لیگ (ن) کے 215 کے قریب اور سنی اتحاد کونسل کے 97 ارکان ایوان میں موجود ہیں نہوں نے (ن) لیگ کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ لیگی ارکان نے بھی ان کے نعروں کا جواب دیا، اجلاس میں سنی اتحاد کونسل اور (ن) لیگ کے ارکان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ہیںایوان میں آمد پر میڈیا نمائندگان کے سوالوں کے جواب میں مریم نواز نے کہا ہےکہ اللہ کرے پنجاب میں خدمت کا ایک نیا دور شروع ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar