عمران خان کی بشریٰ بی بی سے عدالت پیشی کے دوران ملاقات

Share

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ڈھائی ہفتے بعد عدالت میں ملاقات ہوگئی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میں نے ڈینٹسٹ کو چیک اپ کروانا ہے۔احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں، آپ چیک اپ کروالیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سات مہینے ہوگئے، ایک بار بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا، جیل کا ڈاکٹر میرے دانت ہی نہ نکال دے، 70 سال کی عمر میں دانت کا چیک اپ کروانا ہے۔، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم سناتے ہیں۔سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، اس موقع پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔بعدازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کر کے سماعت ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar