
وفاقی حکومت بنانے کے لیے حتمی فارمولا سامنے آگیا ہے جس کی رو سے شہباز شریف وزیراعظم، آصف زرداری صدر پاکستان ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے حکومت سازی فارمولے کا اعلان کردیا۔گورنر پنجاب جیالا ہوگا، ن لیگ سندھ اور بلوچستان کے گورنر نامزد کرے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا اور ڈپٹی چیئرمین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ذرائع کوآرڈینیشن کمیٹی کے مطابق پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی، پی پی وفاق میں نہ پہلے اور نہ ہی دوسرے مرحلے میں وزارتیں لے گی۔پیپلز پارٹی پنجاب کابینہ میں بھی شامل نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔نیوز کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سازی کےلیے ہمارے نمبر پورے ہوچکے ہیں، شہباز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور صدر مملکت کےلیے آصف علی زرداری ہمارے مشترکہ امیدوار ہوں گے