
نگراں پنجاب کابینہ نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری دے دی۔سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے الیکشن 2024ء کے نتائج میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے، جس پر نگراں پنجاب کابینہ اجلاس میں غور کیا گیا۔ لاہور میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمے کے اندارج کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف الیکشن ایکٹ اور ضابطہ فوجداری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔ لیاقت چھٹہ پر مقدمہ درج کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں