سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی سے اتحاد کے معاملات طے پاگئے

Share

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد کے معاملات طے پانے کی تصدیق کردی۔حامد رضا نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں اتحاد کےلیے پی ٹی آئی سے معاملات طے پاچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کرے گی، وفاق، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی ان کی پارٹی حاضر ہے۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی قیادت کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …