
ایران میں ایک شخص نے اہلخانہ سمیت 12 رشے داروں کو قتل کردیا.امریکی میڈیا کے مطابق گھریلو جھگڑے پر 12 افراد کے قتل کا واقعہ کرمان میں پیش آیا، 30 سالہ شخص نے والد، بھائی اور دیگر رشتے داروں پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتولین میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ بعدازاں سیکیوٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے