موزمبیق: کئی گرجا گھر، مسیحیوں کے مکانات جلا دئیے گئے

Share

موزمبیق میں کئی گرجا گھروں اور مسیحی کمیونٹی کے مکانات کو آگ لگا دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موزمبیق کے کابودیلگادو صوبے میں کیے گئے حملوں میں کئی افراد قتل کر دیے گئے۔حملوں کے دوران کچھ افراد کو یرغمال بھی بنا لیا گیا، جبکہ سیکڑوں افراد بے گھر بھی ہو گئے ان حملوں کی ذمے داری داعش سے تعلق رکھنے والی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی موزمبیق میں جاری حملوں میں اب تک 5 ہزار افراد قتل جبکہ 10 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar