آزاد ایم این اے اور 6 رکن پنجاب اسمبلی ن لیگ میں شامل

Share

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے آزاد حیثیت میں نومنتخب ہونے والے ایک ایم این اے اور 6 رکن پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔مریم نواز سے این اے 92 سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی اور پنجاب اسمبلی کے 6 ارکان نے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔رشید اکبر نوانی، احمد نواز نوانی، عامر عنایت شاہانی، رانا عبدالمنان، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ ہمارے لیے اقتدار نہیں، ملک اور عوام کی خدمت اہم ہے، نواز شریف پاکستان کو انتشار سے بچانے، متحد کرنے والی قوت کا نام ہے، انتشار پھیلانے والے آج بھی انتشار ہی پھیلا رہے ہیں، ان کا ایجنڈا ہی انتشار ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے ایک لاکھ بار بھی سیاسی مفاد قربان کرنا پڑا تو کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar