آئندہ ہفتے کے آخر تک الیکشن ٹریبونل قائم کر دیے جائیں گے

Share

الیکشن ٹریبونل الیکشن ایکٹ کے سیکشن 140 کے تحت آئندہ ہفتے کے آخر تک الیکشن ٹریبونل قائم کر دیئے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں امیدوار اپنی انتخابی عذرداریاں دائر کریں گے، ٹریبونل کے پاس سول کورٹ کے اختیارات ہوں گے، الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل ہوں گے، الیکشن کمیشن متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی مشاورت سے ٹریبونل قائم کرے گا۔انتخابی عذرداری کامیاب امیدوار کے آفیشل گزٹ میں نام کے 45 دن کے اندر جمع کروائی جا سکے گی۔ انتخابی عذرداری الیکشن ایکٹ کے تحت 180 دن میں نمٹائی جائے گی۔الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف 30 دن میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جا سکے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar