وفاق، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت، پیپلز پارٹی، و لیگ، ایم کیو ایم کا اتفاق

Share

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سابقہ اتحادی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک میں غربت کے خاتمے اختلافات ختم کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا اس پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ن لیگی صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ مرحلہ ختم ہوچکا، اب پارلیمان وجود میں آنے والی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ اپنے اختلافات ختم کرکے قوم کوآگے لے کر جانا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے نے پاکستان کو معاشی استحکام دیا، پاکستان میں جو مہنگائی اس کو کم کرنا ہے، پاکستان کے قرضوں کو کم کرنا ہےاس موقع پر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح معاشی ایجنڈا ہونا چاہیےپیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم نے طے کیا ہے مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مصالحت چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں پی ٹی آئی بھی مفاہمت میں شامل ہو۔سابق صدر نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑے ہیں، الیکشن میں مخالفتیں ہوتی ہیں لیکن مل کر آگے چلنا ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں معاشی ایجنڈے پر سب کو ایک ہونا ہوگااستحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلے کرنے ہوں گے جو ملکی عوام کے مفاد میں ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کی حکومت کےلیے دعاگو ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar