مریم نواز کو وزیر خارجہ ؟ پی پی کے سی ای سی اجلاس میں بازگشت

Share

پاکستان مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو نئی حکومت میں وزیر خارجہ کا منصب دیا جا رہا ہے؟ یہ باز گشت پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد شرکا کے درمیان ہونے والی گفتگو میں سنی گئی جب کہ ندیم افضل نے یہ تجویز پیش کی کہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنا چاہیے کیونکہ عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے بظاہر اس تجویز کی کوئی مخالفت نہیں ہوئی۔اجلاس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے منصب کیلئے نواز شریف کی جگہ شہباز شریف کا نام سامنے آنے پر بھی مختلف پیرائے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے مختلف لفظوں اور اشارے کنایوں میں شہباز شریف کے اس مؤقف کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے اعلانیہ اسٹیبلشمنٹ سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا تھا۔اجلاس میں اس موضوع پر بھی آراء سامنے آئیں کہ کمزور اتحادی کی بجائے مضبوط اپوزیشن کو ترجیح دی جائے۔ یہ بھی استفسار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) ابھی تک پنجاب کے وزیراعلیٰ کا نام سامنے نہیں لائی، بعض استفسارات پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی جانے والی پیشکشوں اور رابطوں کی تفصیلات سے اپنے رفقاء کو آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔اجلاس کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے کئی گھنٹوں سے منتظر میڈیا کے نمائندوں کو مختصر بریفنگ میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور حلقوں سے رابطے کئے جائیں گے جس کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …