کےپی میں حکومت بنانے کیلئے کا پی ٹی آئی اہم اجلاس طلب

Share

خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں حکومت سازی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام وزیراعلیٰ کی فہرست میں شامل ہیں۔ذرائع پی ٹی آئی کا بتانا ہے کہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے لی جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی اور دیگر وکلاء ملاقات کریں گے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر وزیرِاعلیٰ کے پی کے نام کا اعلان کریں گے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …