جماعت اسلامی کے پارٹی انتخابات: نئے امیر کیلئے 3 نام سامنے آگئے

Share

جماعت اسلامی پاکستان نے اپنی پارٹی کے نئے امیرکے انتخاب کےلیے 3 ناموں کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کے انتخاب کے حوالے سے ترجمان قیصر شریف نے لاہور سے بیان جاری کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ صدر الیکشن کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم نے پارٹی اراکین کی رہنمائی کےلیے 3 ناموں کا اعلان کیا ہے۔ترجمان جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ صدر الیکشن کمیشن کے جاری کردہ 3 ناموں میں موجودہ امیر سراج الحق، موجودہ جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔ترجمان قیصر شریف نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی کے اراکین تجویز کردہ 3 ناموں کے علاوہ بھی کسی رکن کےلیے مرکزی امیر کے منصب کےلیے رائے دے سکتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امیرجماعت اسلامی پاکستان کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024ء تک مکمل کیے جائیں گے، نتائج کا اعلان صدر الیکشن کمیشن کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …