نوازشریف کی دعوت پر ایم کیو ایم وفد لاہور روانہ ہوگیا

Share

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوت پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد لاہور روانہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کل شہباز شریف کا فون آیا تھا، آج بلا رہے تھے، لیکن ہماری مصروفیات ہیں۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رات تک طے کر پائیں گے ہو سکتا ہے وہ آئیں یا ہم چلے جائیں، ن لیگ سے ایک دو روز میں بات چیت کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، میرا خیال ہے شہباز شریف کو یہاں آنا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar