عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

Share

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت سماعت کیلئے 2 نومبر کو مقرر کرلیا ہے ، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 2 نومبر کو سماعت کرے گا ،جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ میں شامل ہیں ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیاواضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے جواب طلب کر رکھاتھا، چیئرمین تحریک انصاف نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیااور تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar