پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، میاں نواز شریف

Share

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سب جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو۔لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لیے تمام ادارے مثبت کردار ادا کریں، سیاستدان، پارلیمنٹ، افواج پاکستان، میڈیا سب مل کر مثبت کردار ادا کریں۔نواز شریف نے کہا کہ جسے بھی مینڈیٹ ملا ہے اس کا احترام کرتے ہیں چاہے وہ پارٹی ہو یا آزاد امیدوار، ہم نے ماضی میں بھی پاکستان کو مالی مشکلات سے نکالا ہےسابق وزیراعظم نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی آنکھوں میں خوشی کی لہر اور چمک دیکھ رہا ہوں، اس ملک میں ایک روشن تبدیلی آنی چاہیے، مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، ملک کو بھنور سے نکالنے کی تدبیر کرنا ہمارا فرض ہے۔نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے کہ آج ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں،یہ آصف زرداری،فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے کم از کم 10 سال چاہیے، روشنیاں پھر لوٹ آئیں گی، بے امنی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، آپ لوگوں کی آنکھوں میں چمک دیکھ رہا ہوں، آپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہا ہوں، یہ چمک کہہ رہی ہے کہ میرے پاکستان کو سنوار دو، یہ چمک کہہ رہی ہے کہ ہماری زندگیوں میں روشن تبدیلی آنی چاہیے، یہ چمک پاکستان کو بہت خوب صورت ملک دیکھنا چاہتی ہے، نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، معاملات طے کرنے ہوں گے، کسی سے موازنہ نہیں کرنا چاہتا، خوشی کی بات ہوتی اگر ہمیں پورا مینڈیٹ ملتا۔ سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں دنیا اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں اور مسائل حل کریں گے، یہ میری اور اسحاق ڈار کی ذمہ داری نہیں، یہ سب کا پاکستان ہے، سب کو مل بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہیے، آپ کی زندگیوں کا سوال ہے، نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے، یہ عام بات نہیں، ہمیں سنجیدگی سے اس بات کو لینا چاہیے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنا چاہیے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت کسی قسم کی لڑائی افورڈ نہیں کر سکتا، جو پاکستان آج دنیا میں منفرد مقام حاصل کرچکا ہوتا، اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے وہ مقام حاصل نہ کر سکا، آپ کے پاس نیوکلیئر پاور ہے، کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar