پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کے 4 گن مین گرفتار

Share

فیصل آباد میں الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار سدرہ سعید بندیشہ کے چار گن مینوں کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی اصغر، ساجد، مشتاق اور ذیشان شامل ہیں، جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔گرفتار تمام ملزمان کو تھانہ ٹھیکری والا کی حوالات میں بند کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar