
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس وین پر دستی بم حملہ تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ اسلم میں کیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع خاران میں لیویز کی گاڑی کےقریب دھماکا ہوا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران دھماکے کے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا