شمالی وزیرستان: انٹیلی جنس آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

Share

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 5 اور 6 فروری کی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پرکیا گیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بےگناہ شہریوں کے اغوا اور متعدد دہشتگردکارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …