ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی

Share

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے ساتھ افغانستان کا ٹی توئنٹی ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا۔برسبین میں ہونے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز اسکور کیے۔سری لنکا نے145 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔آج گروپ ون میں دوسرا اہم میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔افغانستان اپنا آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جب کہ سری لنکا کو اب انگلینڈ سے کھیلنا ہے

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *