لندن میں پی ٹی آئی کارکنان کےجسٹس اطہر من اللہ کے خلاف نعرے

Share

لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک گروپ نے جسٹس اطہر من اللہ پر لندن سکول آف اکنامکس کے باہر نعرے لگائے۔لندن سکول آف اکنامکس میں جج اطہر من اللہ پاکستانی طلباء کی دعوت پر شریک ہوئے تھے

۔دیگر شرکاء میں معروف صحافی رضا احمد رومی اور سابق گورنر سندھ، محمد زبیر شامل تھے۔جسٹس اطہر من اللہ “پاکستان کا مستقبل’’ کے موضوع پر بات کرنے کے لیے لندن سکول آف اکنامکس میں گئے تھے۔پی ٹی آئی فالوورز کے نعرے لگانے پر منتظمین نے جسٹس اطہر من اللہ کو حفاظت سے گاڑی میں بٹھا دیا۔اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar