الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی کردئیے

Share

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیے۔ حلقوں میں الیکشن روکنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں الیکشنز روکے گئے۔تینوں حلقوں میں الیکشنز امیدواروں کی وفات کی وجہ سے روکے گئے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔اس کے علاوہ پی پی 266 صادق آباد میں بھی انتخابات ملتوی کردئیے گئے۔آراو نے پی پی266 کےالیکشن ملتوی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔انتخابات امیدوار چوہدری اسرار گوندل کےانتقال کے باعث ملتوی کیے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی پی 266 کے الیکشن کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar