
کمیشن سندھ کے آفس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔اس حوالے سے ابتدائی طور پر ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن آفس کے قریب دھماکے کے لئے بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی ساجد سدوزئی کے مطابق گاڑی صاف کرنیوالے نوجوان نے شاپر (تھیلی) دیکھا اور اٹھا کرفٹ پاتھ پر رکھ دیا اور تھوڑی دیر بعد دھماکا ہو گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ خوف وہراس پھیلانےکی سازش لگتا ہے۔ساجد سدوزئی نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے