اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

Share

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران سرگودھا کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 80 جبکہ سوات کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ملزمان فلائٹ نمبر SV 727 سے سعودی عرب جا رہے تھے۔رنگ روڈ پشاور کے قریب افغان باشندے سے 37 کلو 200گرام چرس برآمد کی گئی

برآمد شدہ چرس فریزر میں چھپا کر پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مُقدمات درج کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہےدوسری کارروائی میں چکوال کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 156 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ملزم فلائٹ نمبر PK 187 سے بحرین جا رہا تھا۔باچہ خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور پر اسلام آباد کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 139 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ملزم فلائٹ نمبر GF 785 سے بحرین جا رہا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar